اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے145 ویں یوم ولادت قائداعظم پربابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم قول کے سچے، دْھن کے پکے، کردار کے کھرے اور باعمل راہبر تھے،قائداعظم راست گو اور راست باز انسان تھے، ہمیشہ سیدھے راستے پر ہی چلے ،قیام پاکستان کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط بنانا ہوگا ،معاشی خودمختاری کے بغیر قیام پاکستان کے مقاصد بھی پورے نہیں ہوسکتے ،پاکستان معاشی طورپر خود مختار نہیں ہوگا تو دوقومی نظریہ کے مقاصد بھی ادھورے رہیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بابائے قوم کے یوم ولادت پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم قول کے سچے، دْھن کے پکے، کردار کے کھرے اور باعمل راہبر تھے،قائداعظم راست گو اور راست باز انسان تھے، ہمیشہ سیدھے راستے پر ہی چلے ۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا، ان کا کہا آج حرف بہ حرف سچ ثابت ہورہا ہے،تاریخ نے ثابت کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی سیاسی جدوجہد سچائی اور اصولوں پر مبنی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے الگ وطن کے خواب کو سچ کردکھایا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...