اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک مختصر دستاویزی ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم میں اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی اور انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لئے ایک علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔ یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو SECOND TO NONEبننے کا پائیدار وڑن بھی دیا۔ قائد کا نظریہ، وڑن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔
مقبول خبریں
حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی...
ایک خاتون جس کا سیاست سے تعلق نہیں اس نے پاکستان کے دوست ملک...
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کے احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی بیٹی ہیں،...
اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام اّباد پولیس سے کہہ دیا کہ اسلام آباد کے امن و امان کو...
شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ اللہ کو کیا جواب دوں گی،ہانیہ عامر
کراچی(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہاہے کہ اپنی شہرت سے خوف آتا ہے کہ میں اللہ تعالی کو...
فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں ،شہد ،زیتون ، کھجورکھانا میرے معمول میں شامل...
لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ و میزبان فضا ء علی نے کہا ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور اس...