اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سوچ کو ختم کرنا ہوگا جس سوچ کی فیکٹری سے غداری کے سرٹیفکیٹ جاری ہوتے ہیں،پیپلزپارٹی قائداعظم کے فلسفے کے عین مطابق جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ قائداعظم نہ صرف قانون دان بلکہ سیاستدان اور ترقی پسند لیڈر تھے، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ ملک بنایا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ قائداعظم کے انتقال کے بعد انتہائی بے دردی کے ساتھ ان کے اصولوں کی نفی کی گئی۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور جمہوریت پسند سیاستدانوں کے خلاف مہم جوئی کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ وفاق کی طرف سے غیرمنصفانہ سلوک کی وجہ سے سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کی خود مختاری کا حترام کیا جائے اور صوبوں کو این ایف سی ایوارڈبھی دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس سوچ کو ختم کرنا ہوگا جس سوچ کی فیکٹری سے غداری کے سرٹیفکیٹ جاری ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی قائداعظم کے فلسفے کے عین مطابق جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...