بلاول بھٹو زرداری کا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر شاندار الفاط میں خراج عقیدت

0
226

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر شاندار الفاط میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمرانہ قوتوں نے ملک کو قائدِ اعظم کے وژن سے دور لے جانے کی کوششیں کیں،پاکستان کے عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور مشن پر سختی سے کاربند رہیں گے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ آمرانہ قوتوں اور ان کے حواریوں کی جانب سے بابائے قوم کے نظریے کو پامال کیا گیا،آمرانہ قوتوں نے ملک کو قائدِ اعظم کے وژن سے دور لے جانے کی کوششیں کیں لیکن پی پی پی کی زیرِ قیادت جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ناقابلِ فراموش جدوجہد کے ذریعے ایسی سازشوں کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح اپنے ہم عصر دور کی سب سے قدآور شخصیت تھے۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم کا یہ خواب تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے مساوات پر مبنی ایک ملک ہو، جہاں وہ پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر رہ سکیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے، جنہوں نے قوم کو 1973 کا متفقہ آئین کا تحفہ دے کرقائداعظم کے خواب کو پورا کیا۔انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو نے ملک میں مضبوط معیشت اور ایٹمی پروگرام شروع کرکے مضبوط دفاع کی بنیاد رکھ کر بھی قائداعظم کے خواب کو حقیقت دی۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قائد کے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ ا