اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے دفاع، تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے شعبوں میں مسیحی برادری کی مخلصانہ اور گراں قدر خدمات ہمیشہ قابل تحسین رہی ہیں، ریاست کے مساوی شہری ہونے کے ناطے حکومت انہیں قومی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا اختیار دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ ”اپنے تمام مسیحی شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات ہمیں عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور کا سبق سکھاتی ہیں جو کسی بھی معاشرے کی ترقی کا باعث بنتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پوری انسانیت اور دنیا کے لیے امن، بھائی چارے، رواداری اور عقیدت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع، تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے شعبوں میں مسیحی برادری کی مخلصانہ اور گراں قدر خدمات ہمیشہ قابل تحسین رہی ہیں، ریاست کے مساوی شہری ہونے کے ناطے حکومت انہیں قومی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا اختیار دے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پالیسیاں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتفاق پیدا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں، حکومت اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کو اپنا فرض سمجھتی ہے تاکہ وہ معاشرے میں فعال شہری کے طور پر اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرسکیں اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی (کل )سعودی عرب روانگی متوقع
لاہور ( این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی کل ( جمعرات ) کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم...
مستقبل میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن سکتا ہے ‘ آصف علی زرداری
لاہور (این این آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی...
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے...
ڈیجیٹل اثاثوں ، بٹ کوائن پر پاک امریکا اشتراک،بلال بن ثاقب کی امریکا میں...
واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل...
عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے...