اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی انتھک محنت اور با اصول سیاسی جدوجہد سے ہمیں آزاد مملکت کا تحفہ دیا۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی انتھک محنت اور با اصول سیاسی جدوجہد سے ہمیں آزاد مملکت کا تحفہ دیا۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی صورت میں ایسی ریاست کی تشکیل ممکن بنائی جہاں رنگ و نسل، مذہبی، لسانی اور کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گذارنے اور ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح وزیراعظم عمران خان کے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم عمران خان ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں معاشی اور ثقافتی اقدار مضبوط اور اقوام عالم میں اس کا مقام بلند تر ہو۔ وزریر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں فرقہ واریت اور شدت پسندی جیسے ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کر کے ایک متحد اور یکجا قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا ہوگا
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...