کوئٹہ /پشین(این این آئی)صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلی فضاء میں گزارے ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک اور بلیلی، جبکہ پشین کے علاقے خانو زئی میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے۔آنے والے زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ شب صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع سوات، شانگلہ، مانسہرہ، تور غر اور بٹگرام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...