جلسے میں مسلمانوں کے قتل عام کی تقاریر،بھارتی پولیس کی تفتیش شروع

0
250

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک جلسے میں مسلمانوں کے قتل عام کی تجویز پیش کرنے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ جلسے میں ایسی تجویز انتہاپسند ہندو مقررین نے پیش کی تھی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی پولیس نے بتایا کی رواں مہینے دسمبر کے اوائل میں منعقد ہونے والے ایک جلسے میں مسلمانوں کے مبینہ قتلِ عام کی پیش کردہ تجویز کے حوالے سے فوجداری تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہریدوار کے اس جلسے اور وہاں خاتون مقرر اور دوسری تقاریر کے حوالے سے مودی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔