وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس آگیا

0
228

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ،این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مریض کی بیرونِ ملک کی ٹریول ہسٹری نہیں، صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔