اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا،ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر حاضری دی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر حاضری میرے لیے باعث اعزاز ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک بنایا، یہ قائد اعظم کی دور اندیشی تھی ،۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق دینے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھارت جیسا سلوک اقلیتی برادری کے ساتھ نہیں کر سکتے ، ہمارے اپنے اختلاف جتنے بھی ہوں پاکستان تا قیامت قائم رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان وہ حقیقت ہے جسے عقل کا اندھا بھی انکار نہیں کرسکتا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا، ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...