دبئی(این این آئی)دبئی میں جاری ایکسپو 2020 میں سعودی عرب کے پویلین میں گذشتہ 86 دنوں میں 20 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی ہے۔یہ تعداد یکم اکتوبر کو نمائش گاہ کے کھلنے کے بعد سے آنے والے کل زائرین کا قریبا 30 فی صد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت کے پویلین میں آتش بازی اور لیزرلائٹس کے ساتھ اس سنگ میل کا جشن منایا گیا ہے۔گذشتہ ہفتے دبئی ایکسپو 2020 کے منتظمین نے بتایا تھا کہ عالمی نمائش کو آغاز کے بعد سے اب تک ستر لاکھ سے زیادہ افراد دیکھنے کے لیے آچکے ہیں جبکہ اسی ماہ کووڈ19 کے بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کے طور پرعالمی میلے میں کچھ سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔منتظمین نے اعلان کیا کہ وہ 2022 کے آغاز کے لیے 31 دسمبر کوبراہ راست سرگرمیوں کی لائن اپ کے ساتھ گھنٹی بجائیں گے۔اس میں دو ڈی جے کریں گے،آتش بازی کے دومظاہرے ہوں گے اور الوصل پلازا میں آدھی رات کا بال ڈراپ شامل ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...