ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک فوجی پریڈ کے حوالے سے ایک خاتون شہری کے رد عمل کی وڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آ رہی ہے۔ یہ پریڈ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں وزارت داخلہ کی نمائش میں شریک سرحدی محافظین کے اہل کاروں نے پیش کی۔ وڈیو میں سعودی خاتون ایک سڑک پر کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔ اس دوران میں وہ اپنے ہاتھ کے اشارے سے مذکورہ محافظین کے اس کردار کو خراج تحسین پیش کرتی رہی جو وہ اپنے وطن کی سرحد کی حفاظت میں ادا کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وڈیو کو بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا حلقوں کے مطابق سعودی خاتون نے پورے معاشرے کی نمائندگی کی۔ریاض صوبے سے تعلق رکھنے والے ام عادل کا کہنا تھا کہ میں سیکورٹی اہل کاروں کے ساتھ جوش و جذبہ محسوس کر رہی تھی اور مجھے ان پر فخر ہے،اللہ تعالی ان کی حفاظت فرمائے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...