وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقتصادی سفارتکاری پر توجہ بڑھنے پر خوشی کا اظہار

0
211

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی سفارتکاری پر توجہ بڑھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیلے اقتصادی سفارت کاری تبدیلی کے راستے پر گامزن ہونے کیلئے جادو کی چھڑی نہیں ہو سکتی،ہمیں تمام کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی،پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے نئے اقدامات کو بروئے کار لانے اور مستقبل کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں نیویارک میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم ،امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید ،ترکی میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر سائرس سجاد قاضی، آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر، ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی ،روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان، نیدرلینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر سلجوک مستنصر تارڑ، جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی شریک ہوئے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں آپ سب کو اقتصادی سفارت کاری پر اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری ملاقات اقتصادی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کے لیے جاری ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں مختلف خطوں میں تعینات اپنے سفیروں سے بات چیت کرتا رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اقتصادی سفارت کاری پر توجہ بڑھ رہی ہے