اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان 29 دسمبر کو قومی رحمت العالمین اتھارٹی کانفرنس کی صدارت کریں گے تاکہ عالمی سطح کے ممتاز ترین مسلم اسکالرز کے ساتھ بیٹھ کر ان مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے جو آج ہمارے معاشرے کو در پیش ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد معاشرے کے اخلاقیاتی اور اخلاقی انحطاط کے اسباب کا جائزہ لینا ہے جو ساختی یا نظریاتی وجوہات کی بنا پر ہو سکتے ہیں۔ اس کانفرنس میں بالعموم مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان کا ایک طولانی تجزیہ کیا جائے گا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ہم کس طرح اس نہج پر پہنچ گئے جہاں ہمارے معاشرے کے بہت سے طبقے بری طرح تباہ ہو چکے ہیں اور انکی تعمیر نو کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کا نفسِ موضوع یہ ہے کہ مسلم دنیا کا روحانی اور فکری بحران اس کے عسکری اور اقتصادی چیلنجوں سے پہلے ہے اس لیے عسکری اور اقتصادی چیلنجز پر اسی صورت قابو پایا جا سکتا ہے جب ذہن کی نفسیاتی استعمار پر قابو پایا جائے۔ یہ کانفرنس مسلم دنیا کی طاقت ور اشرافیہ اور فکری اشرافیہ کے درمیان جاری بات چیت کے سلسلے کا نتیجہ ہے۔ جیسے جیسے دنیا کثیر القطبی ہوئی ہے اور انسانی فطرت، قانون اور حکمرانی سے لے کر ماحولیات تک ہر چیز پر متنوع نظریات کے ساتھ، تمام تہذیبوں کو معاشرے کو درپیش اجتماعی چیلنجوں کے حل کیلئے اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے۔ ان اہم امور پر اپنے خیالات پیش کرنے اور وزیر اعظم سے بات چیت کرنے کے لیے کانفرنس میں شرکت کرنے والے نامور علماء میں ڈاکٹر سید حسین نصر، ڈاکٹر ٹموتھی سرما، شیخ حمزہ یوسف، شیخ عبداللہ بن بیاح، ڈاکٹر عبدالرحمٰن، عثمان بکر، ڈاکٹر چندر مظفر اور ڈاکٹر ریسیپ سنٹرک شامل ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...