ابوظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان کے امن ،سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق امارات کے ولی عہد نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ امارات برادر ملک سوڈان کی ترقی اور امن کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کرتے ہوئے سوڈانی عوام کی امن اور ترقی کے حصول کی امنگوں میں ان کی مدد کرے گا۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون، خطے کی تازہ صورت حال، علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔الشیخ محمد نے سوڈانی وزیراعظم کو خرطوم اور جنوبی سوڈان کے درمیان چند ہفتے قبل امن معاہدہ کرنے پرمبارک باد پیش کی
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...