ایران ، چین کا25سالہ دفاعی معاہدہ عالمی امن وسلامتی کے لیے خطرہ قرار

0
418

تہران (این این آئی )ایرانی حکومت کی جانب سے چین کے ساتھ پچیس سالہ دفاعی معاہدے پر نہ صرف ایران مخالف حلقوں کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے بلکہ اس سمجھوتے کے خلاف ایران کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ایران کی 74 سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے چین اور ایران میں طے پائے سیکورٹی معاہدے کو علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی شخصیات نے عالمی رہ نمائوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک متفقہ اور کھلا مکتوب شائع کرایا جس میں کہا گیا کہ ایران اور چین کے درمیان طے پانے والا 25 سالہ معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔یہ مکتوب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، بھارت، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکی سربراہان مملکت کو بھیجا گیا