اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ، منیر اکرم نے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔صدر مملکت نے کہاکہ بھارت نے کشمیر کے معصوم عوام پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے ،بھارت کا چہرہ تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ بھارت کشمیر میں ماوائے عدالت قتل ، تشدد اور معصوم مسلمانوں کی نظر بندی میں ملوث ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے وہ بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ،پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اقلیتی گروہوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم کر رہا ہے ، بھارت کا اقلیتوں سے غیر انسانی سلوک ، جارحانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں ۔ صدر مملکت نے کہاکہ او آئی سی کے 17ویں غیر معمولی اجلاس نے افغانستان کی معاشی و انسانی صورتحال پرعالمی توجہ مبذول کرائی
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...