لاہور( این این آئی)پاکستانی اداکارائوں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں 25سال پرانی ٹیلی فلم ”پتلی گھر” کی یاد تازہ کی۔ویڈیو میں دونوں اداکارائیں میاں محمد بخش کا کلام سیف الملوک پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں اداکارائوں کو گاڑی میں بیٹھے یہ صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے آخر میں ڈرامہ ”پتلی گھر ”کا سین بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں یہ دونوں سینئر اداکارائیں یہی کلام پڑھتی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے کہا کہ پچھلے ہفتے لاہور چھوڑنے سے پہلے ثانیہ سعید اور میں نے ایک مرتبہ پھر چاندنی آسمان کے نیچے میاں محمد بخش کا کلام پڑھا۔نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ اور اس نے میرے لیے دوستی، وفاداری، اعتماد اور ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھنے کی اہمیت کو تقویت دی کہ ایک دوسرے سے دستبردار نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا اور ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے۔ایک اور ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے کہا کہ 25 سے زائد برس قبل ثانیہ سعید اور میں نے ”پتلی گھر ”کے لیے یہ کلام پڑھا تھا۔خیال رہے کہ 1996 میں مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹیلی فلم ”پتلی گھر ”کیلئے یہ کلام پڑھا گیا تھا، نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید اس ٹیلی فلم کا حصہ تھیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...