ماسکو (این این آئی)روس کے سفارت کار اور فوجی عہدیدار اگلے ماہ امریکا کے ساتھ یوکرین سمیت سیکیورٹی کے دیگر مسائل پر مذاکرات کریں گے۔روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے سرکاری ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملک کے نئے سال کی تقریبات کے فوری بعد مذاکرات ہوں گے۔کریملن کے ترجمان دیمتری پاسکوف کا کہنا تھا کہ اس سے روس کو سیکیورٹی کی ضمانت پر مذاکرات کا جواز ملے گا اور ہم نیٹو کے ساتھ امریکا سے دوطرفہ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ مذاکرات کے لیے انتظامی معاملات سفارتی چینلز کے ذریعے طے کیے جارہے ہیں۔