ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے کیمل کلب کے زیر اہتمام اپنے چھٹے ایڈیشن میں شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی سرگرمیاں جنوبی صیاھید میں شروع ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ عبدالعزیز فیسٹیول کے اس ایڈیشن نے اپنے انعامات کی مالیت میں 250 ملین ریال تک اضافے کیا ۔ اس میں 70 سے زائد رائونڈز کے تحت مقابلے ہوں گے۔ یہ میلہ 43 دن تک جاری رہے گا۔ میلے میں المجاہیم ،المہجنات والسواحل ،الصایل ،الشقح ،الوضح، الشعل ،الصفر ،الحمر، فردی دق ،جل مفارید اور قعدان جیسی کیٹی گریز شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس دوران کلب کپ، شلفا، ولی عہد، سیف الملک، بیرق الموسس، نخبہ النخبہ، الفخل جیسے مقابلے ہوں گے۔ میلے میں خواتین کے لیے الگ سے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس میلے میں فحل اور اس کی پیداوار کو بڑھا کر 15 کردی گئی ہے۔ ان میں سے دس کم عمر اور باقی پانچ کی عمر کا تعین نہیں ہوگا۔شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی انتظامیہ نے اس ایڈیشن میں بہت سے مقابلے شامل کیے، جن میں راعی شدادمقابلہ، سنگلز زمرہ لون المغاتیرمیں خواتین کی اوپن دوڑ اور سب کے لیے سنگلز زمرے میں ایک بین الاقوامی اوپن رن شامل ہیں۔