لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پرچی ترجمان صاحب نوازشریف ابھی پاکستان آئے نہیں حکومت پہلے ہی لڑکھڑاگئی ہے ،مفت مشورہ ہے اپنے قد سے بڑھ کر باتیں مت کریںآپ کا ٹاسک کوے کو سفید یعنی بزدار کو شہبازشریف ثابت کرنا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرچی ترجمان وہیں تک رہیں توآپ کے لئے بہتر رہے گا،نواز شریف کا نام آج عمران خان کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے ،جس دن نوازشریف پاکستان آئے وہ دن عمران حکومت کی رخصتی کا دن ہوگا،ساڑھے تین سال سے کابینہ کے ہر اجلاس میں نوازشریف اور شہبازشریف کیخلاف منصوبے بنتے رہے ،الحمداللہ ہماری لیڈر شپ آج بھی ہر میدان میں سرخرو ہورہی ہے ،شریف خاندان کیخلاف سازشیں کرنے والے خود راہ فرار تلاش کررہے یں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ڈلیور کیا اس لیے عوام آج مسلم لیگ(ن)کو یاد کررہے یں،آپ اپنی بھنگ پالیسی پر فوکس کریں،عمران خان نے قوم کی روٹی چھین لی اس لیے عوام آج ان کو بددعائیں دے رہے ہیں،پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ،آئندہ الیکشن پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوگا۔
مقبول خبریں
22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں’ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی
اٹک (این این آئی)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز...
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ
اسلام آباد(این این آئی) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...