اسلام آباد (این این آئی)ہائیکورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق توہین عدالت کے کیس میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے7 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں رانا شمیم، اٹارنی جنرل اور انصار عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر رانا شمیم کا اصل بیان حلفی سربمہر لفافے میں پیش کیا گیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ کورٹ چاہتی ہے یہ آپ کے سامنے اوپن ہو اورآپ دیکھ لیں اس میں کیاہے؟ یہ ہمیں کورئیر کے ذریعے ملا، اس میں کہیں کسی اورکالیٹرنہ ہو، اس پر لطیف آفریدی نے کہا کہ یہ لفافہ میں نہیں اوپن کروں گا،عدالت نے منگوایا ہے،وہی اوپن کرے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ رانا شمیم کو بتانا ہے کہ کس کے سامنے بیان حلفی ریکارڈ کرایا، یہ بھی بتانا ہے کہ یہ بیان حلفی کسے لیک کیا؟ بیان حلفی جس نے ریکارڈ کرایا اسے یہی یہ سربمہر لفافہ کھولنا چاہیے۔اس موقع پر عدالت نے اصل بیانِ حلفی رانا شمیم کے وکیل کے حوالے کرکے کھولنے کا حکم دیا جس پر لطیف آفریدی نے مؤقف اپنایا کہ میں اصل بیان حلفی کا سربمہر لفافہ نہیں کھولوں گا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا پتا اس سربمہر لفافے میں کیا ہو، آپ کے کلائنٹ نے یہ کورئیر سے بھجوایا، اب کھولنے میں کیوں ہچکچارہے ہیں؟ رانا شمیم کو آرڈر کیا تھا اصل بیان حلفی عدالت میں پیش کریں۔چیف جسٹس نے رانا شمیم کو اصل بیان حلفی اوپن کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد لفافہ رانا شمیم کے حوالے کیا گیا۔رانا شمیم نے عدالت میں کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں یہ میرا ہی بیان حلفی ہے جو میں نے سربمہر کیا تھا، یہ کورئیر سروس نہیں، میں نے سربمہر کیا تھا، کوریئر سروس نے تو لفافے میں بند کرکے سربمہر کیا تھا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایک بیانیہ بنایا گیا ہے کہ یہ عدالت کمپرومائزڈ ہے، رانا شمیم نے جو جواب داخل کیا اس میں سارا بوجھ انصارعباسی پرڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ نوٹری پبلک سے بھی یہ ڈاکیومنٹ لیک ہوسکتا ہے، یہ معاملہ صرف سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارسے متعلق نہیں، بیان حلفی نے اس کورٹ کو مشکوک بنا دیا ہے، ایک ایسابیانیہ بنا ہے جسے ہر کوئی سچ جان رہا ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...