ملک میں کورونا سے مزید 3 افراد چل بسے ، 291نئے کیسز رپورٹ

0
293

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 3 افراد چل بسے ، 291نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید291کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 3 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 229 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 69 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 912 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار31ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 915مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 636 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 55 ہزار 204 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 869 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 148 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 80 ہزار 901 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 663 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 670 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 66 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 247 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 922 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 502 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 966 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 657 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 625 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔