کوہاٹ(این این آئی) ہنگو میں ایک مکان کے کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث ایک ہی خاندان کے چھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ، اہلیہ، ایک جواں سال بیٹی اور تین کمسن بچے شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 ہنگو کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد احمد خلیل کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ہنگو شہر کے گلشن کالونی مسجد ابو مطر میں واقع نادر خان نامی گھر میں پیش آیا جہاں مکان کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے اہل خانہ کے تمام افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر رات کو گیس کی مبینہ لوڈشیڈنگ کے باعث کمرے میں ہیٹر وغیرہ بند نہیں کیا گیا اور علی الصبح گیس بحالی کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے سوئے ہوئے اہل خانہ کے تمام افراد دم گھٹنے کے نتیجے میں زندگی ہار گئے۔ منگل کی صبح اطلاع ملنے پر امدادی ادارے ریسکیو 1122 نے اپنی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچا کر امدادی کاروائیاں شروع کیں اور جاں بحق تمام افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کردیں۔ جاں بحق افراد میں نادر خان، بیوی، 27 سالہ بیٹی اور تین کمسن بچے شامل ہیں۔ اس المناک واقعہ کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے باعث پورے علاقہ کا ماحول سوگوار ہوگیا جبکہ بڑی تعداد میں شہری ہسپتال اور متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...