اسلام آباد (این این آئی)گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا۔ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی بی کے سابق چیف جج رانا شمیم نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کربیان حلفی کی بات انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔اس سے قبل لندن کے اوتھ کمشنرچارلس گھتری حلف نامے پر دستخط کے وقت جسٹس رانا شمیم کے اکیلے ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اپنا حلف نامہ نوازشریف کے سامنے نوٹرائز کرایا، ثابت ہوگیا کہ شریف فیملی سسیلین مافیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...