ماسکو(این این آئی)روس نے یوکرائن کی سرحد سے 10 ہزار فوجی واپس بلا لئے، علاقے میں ایک ماہ سے جاری فوجی مشقیں بھی ختم ہو گئیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ روسی افواج کو یوکرائن کی سرحد کے ساتھ کریمیا روسٹو میں تعینات کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یوکرائن کی سرحد پر تعینات روسی افواج کی تعیناتی سے روس کی مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، امریکہ نے فوجی کشیدگی کی صورت میں روس پر سخت پابندیوں کا عندیہ دیا تھا۔ چند روز قبل روسی صدر پوٹن نے کہا تھا کہ امریکہ اور نیٹو گارنٹی دیں تو روس یوکرائن سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کر سکتا ہے، یوکرائن کی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...