اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ماہانہ معاشی آئوٹ لْک رپورٹ پر کہا ہے کہ وہی شخص اپنے قلم سے آئی ایم ایف کے منی بجٹ پر دستخط کررہا ہے جو کہتا تھا کہ خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جائوں گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنے ہاتھوں سے ملک پر مہنگائی کا نیا عذاب نازل کرنے کی منظوری دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وہی شخص اپنے قلم سے آئی ایم ایف کے منی بجٹ پر دستخط کررہا ہے جو کہتا تھا کہ خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جائوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے آئی ایم ایف اور قرض نہ لینے کا قوم سے جو جھوٹ بولا تھا، آج اس پر معافی مانگیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مہنگائی کی بلند سطح برقرار رہنے کا اعتراف معاشی تباہی کی تصدیق ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت پراپیگنڈہ پر مبنی رپورٹس نہ جاری کرے، استعفیٰ دے تاکہ عوام اور معیشت کو سانس آئے ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خزانہ کا مہنگائی کے اعداد وشمار چھپانا رپورٹ کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے ،دسمبر میں مہنگائی کا ڈبل ڈجٹ میں رہنا اصل حقیقت ہے کہ معاشی تباہی کا سفر جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خزانہ کے اعدادوشمار پر قوم کو اعتبار ہے اور نہ ہی معاشی ماہرین کو پہلے محکمہ شماریات کو قیمتوں کی ہفتہ وار تفصیل جاری کرنے سے روکا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ وزارت خزانہ کے اعدادوشمار پر سٹیٹ بنک اور دیگر ادارے پہلے بھی اعتراض اٹھاچکے ہیں ،ٹیکس فری بجٹ کا کہہ کر منی بجٹ لانے والی حکومت کے اعدادوشمار پر قوم کو کوئی اعتبار نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت منی بجٹ کے ذریعے ایک پائو گوشت کی خاطر قومی معیشت کا پورا بکرا حلال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کے ذریعے 355 ارب روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے والے عمران صاحب اور ان کی پوری حکومت چور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے بجلی گیس، کھانے پینے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس سے صرف گزشتہ ماہ نومبر میں ساڑھے 11 فیصد مہنگائی ہوئی،روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی کا سونامی آچکا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...