اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ پاکستان امن اور بھائی چارے پر یقین رکھتا ہے،ملک میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی اظہار رائے اور مذہبی رسومات منانے پر پابندی عائد ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بنیادی انسانی حقوق دئیے جائیں،خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے۔مختلف ممالک سے آئے ہوئے ہندو یاتریوں کے وفد نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی سربراہی میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان امن اور بھائی چارے پر یقین رکھتا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتی برادری کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی عوامی، پارلیمانی اور حکومتی سطح پر شدید مذمت کی جاتی ہے اور اسے کے تدارک کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام اپنے شہریوں کو اپنے عقیدے اور مذہبی رسومات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسیوں ممالک کے ساتھ خوشگوار دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی اظہار رائے اور مذہبی رسومات منانے پر پابندی عائد ہے، مقبوضہ کشمیر میں حقوق کی پامالیاں بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بنیادی انسانی حقوق دیے جائیں
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...