اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے زائد برآمدات ہوئیں ۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت بیرونی تجارت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بتایاگیاکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے زائد برآمدات ہوئیں ،رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بتایاگیاکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں۔ بتایاگیاکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا گیا جسے حاصل کیا گیا۔مشیر تجارت کو وزارت تجارت حکام کی تجارتی اعدادوشمار پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیا کہ ماہ دسمبر میں گزشتہ مالی سال دسمبر کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہ دسمبر میں 2 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کل برآمدات رہیں۔ بتایاگیاکہ گزشتہ سال دسمبر میں کل برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی تھیں،زشتہ مالی سال دسمبر کے مقابلے میں رواں مالی سال برآمدات میں 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ بتایاگیاکہ رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا، ایک سال میں مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، پلاسٹکس، سیمنٹ، فروٹ اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ بتایاگیاکہ بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، قازقستان اور جنوبی کوریا کو برآمدات میں اضافہ ہوا، مردانہ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، چاول، خواتین کے گارمنٹس، جرسی اور ٹی شرٹ کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔ بتایاگیاکہ ہروایتی مارکیٹوں میں امریکہ، چین، نیدرلینڈز اور اسپین کو برآمدات میں اضافہ ہوا۔ بتایاگیاکہ برطانیہ، جرمنی، افغانستان، روس، انڈونیشیا اور چیک ریپبلک کو برآمدات میں کمی ہوئی۔ مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے وزارت تجارت کو برآمدات میں اضافہ کو برقرار رکھنے اور نگرانی کی ہدایت کی ۔ مشیر تجارت نے برآمدات میں تسلسل کیلئے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...