شیری رحمان کا بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر تشویش کا اظہار

0
466

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹس 63 فیصد بڑھ کر 39.91 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، آگے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگی،اس پر احتساب کے ادراے بھی خاموش رہے، معیشت پر ناکام تجربے اب بند ہونے چاہئے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ناکامی کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کا تجارتی خسارہ 24.79 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایکسپورٹس میں 14کروڑ 20لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ امپورٹس 63 فیصد بڑھ کر 39.91 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، آگے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ صرف 6 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں 100فیصد اضافہ قابل تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ گندم اور چینی ایکسپورٹ کر کے امپورٹ کی گئی۔ شیری رحمن نے کہاکہ اس پر احتساب کے ادراے بھی خاموش رہے، شیری رحمان نے کہاکہ ایک طرف تجارتی خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے، دوسری طرف حکومت ایکسپورٹس بڑھنے کا دعوہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت پر ناکام تجربے اب بند ہونے چاہئے، شیری رحمان