ایرانی پاسداران انقلاب کا نیٹ ورک حوثیوں کو تیل اسمگل کر رہا ہے،امریکی اخبار

0
183

تہران(این این آئی )امریکی اخبار نے ایران سے یمن، چین اور صومالیہ کو ایندھن کی اسمگلنگ کے میدان میں ایرانی پاسداران انقلاب کی غیر قانونی اقتصادی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاہے کہ اگر اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی اسمگلنگ کسی اور فرد یا گروپ کی طرف سے ہو تو ایسا اجازت کے بغیر ممکن نہیں۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاسداران انقلاب کے علاوہ ایرانی حکومت کے ایجنٹ اور خطے کے بعض ممالک میں رجسٹرڈ متعدد نجی شپنگ کمپنیاں اس آپریشن میں تعاون کر رہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خطے میں توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے ایران سے ایندھن کی اسمگلنگ بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔ اگر اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی اسمگلنگ کسی اور فرد یا گروپ کی طرف سے ہو تو ایسا اجازت کے بغیر ممکن نہیں۔اپنی رپورٹ میں امریکی رپورٹ نے کئی ایسے ملاحوں کا انٹرویو کیا جو اس سے قبل ایران سے ایندھن کی اسمگلنگ میں ملوث بعض کمپنیوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔اس غیر قانونی تجارت کا مشاہدہ کرنے والے ملاحوں کے مطابق خلیج فارس میں ایرانی ایندھن لے جانے والے بحری جہاز خطے کے ممالک کے علاقائی پانیوں سے باہر جاتی ہیں۔ اس کے فورا بعد چھوٹی کشتیاں رات کے وقت خفیہ طور پر ان ٹینکروں کو ایندھن اسمگل کرتی ہیں۔ دن کو کوسٹ گارڈ کو اسمگلنگ کی کارروائیوں کا پتہ نہیں چلتا۔عینی شاہدین نے اخبارکو انکشاف کیا کہ سمندر میں راتوں رات کھیپ کے علاوہ ایرانی ایندھن کے جعلی ذرائع بھی اجازت نامے میں شامل کیے جاتے ہیں تاکہ تیل علاقائی ممالک سے بین الاقوامی منڈیوں میں آتا دکھائی دے