اپنے اوپر منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی چھاپ لگوانا چاہتی ہوں’عروہ حسین

0
168

لاہور ( این این آئی) اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ اپنے اوپر منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی چھاپ لگوانا چاہتی ہوں ،بدقسمتی سے ہمارے ہاں فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی یہ مستحق تھی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوںکو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔عروہ حسین نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لیجاسکتے ہیں۔ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔