واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونیئر ٹرمپ نے منگنی کرلی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونیئر ٹرمپ نے اپنی گرل فرینڈ کمبرلی گلفائل سے منگنی کرلی جبکہ یہ جوڑی جلد شادی کرنے کا ارادہ بھی کررہے ہیں۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ذرائع کے مطابق ابھی تک ان کے بیٹے کی شادی کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔دوسری جانب کمبرلی گلفائل نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر جونیئر ٹرمپ کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج کی رات جونیئر ٹرمپ کی سالگرہ منانے کے لیے خاص تھی۔جونیئر ٹرمپ کی گرل فرینڈ نے ان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ تم مضبوط، ہوشیار، بہادر، مضحکہ خیز اور میری زندگی کے پیارے انسان ہو۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا انتظار نہیں کر سکتی ہوں اور میں تم سے پیار کرتی ہوں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے بیٹے اور کمبرلی گلفائل سال 2018 سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...