ریاض(این این آئی)تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے فروری میں تیل کی یومیہ پیداوار میں چارلاکھ بیرل کااضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیرہ رکن ممالک پر مشتمل اوپیک اور اس کے اتحادی روس کی قیادت میں 10 ممالک نے دنیا میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد یومیہ پیداوار میں کمی کردی تھی۔اب وہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں قدرے مستحکم ہونے کے بعد بتدریج تیل پیداوار میں اضافہ کررہے ہیں۔اوپیک اوراس کے اتحادی ممالک نے تیل پیداوار میں اضافے کا فیصلہ اس امید کے ساتھ کیا کہ کووِڈ19 کی اومیکرون شکل کے تیزی سے پھیلنے کے باوجود زمینی وفضائی سفر اور ایندھن کی مانگ برقرار رہے گی۔اوپیک کے رکن سعودی عرب اورغیر رکن روس کی قیادت میں اوپیک پلس اتحاد نے کہا کہ وہ فروری سے یومیہ پیداوار میں چار لاکھ بیرل کا اضافہ کرے گا اور وبا کے عروج کے دوران میں پیداوار میں کی گئی کٹوتی کو آہستہ آہستہ بحال کرنے کے لیے نقشہ راہ پر مکمل طور پر کاربند ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...