لبنان میںاسرائیلی سرحد کے قریب اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے قافلے پرحملہ

0
258

بیروت (این ایین آئی)لبنان کے جنوبی علاقے میں نامعلوم افراد نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے ایک گروپ پرحملہ کیا ہے،ان کی گاڑیوں میں توڑپھوڑکی ہے اور ان سے سرکاری اشیا چوری کرلی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفل)کے ایک پریس عہدہ دار کنڈیس اردیل نے اس واقعہ کی اطلاع دی،یونیفل نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جرائم کے تمام ذمے داروں کے خلاف فوری اورمکمل تحقیقات کریں اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔ادھر مقامی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ جنوبی قصبے بنت جبیل کے مکینوں نے آئرش امن فوجیوں کے ساتھ جھگڑا کیا تھا۔ان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ رہائشی گھروں کی تصاویر لے رہے تھے۔اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی فوج کے ساتھ لبنانی فوجی نہیں تھے۔اردیل نے کہا کہ یونیفل امن کے مقصد کی تکمیل کرنے والے مردوں اور خواتین پر حملوں کی مذمت کرتی ہے اور یہ حملے لبنانی اور بین الاقوامی دونوں قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔