روس کے مقابل سپورٹ کے لیے یورپی یونین کے وزیر خارجہ کی یوکرین آمد

0
240

برسلز (این این آئی)یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزپ بوریل یوکرین پہنچ گئے ۔ ان کے دورے کا مقصد روسی خطرات کے مقابلے میں یوکرین کے لیے برسلز کی سپورٹ کا اظہار ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ چند ماہ میں روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر تقریبا ایک لاکھ فوج اکٹھا کرنے کے بعد ماسکو اور کیف کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ مغربی ممالک کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کا امکان ہے۔بوریل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ روس کے عسکری ہجوم کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں یوکرین کی خود مختاری اور اس کی ارضی کی وحدت کے واسطے یورپی یونین کی سپورٹ کے لیے میں یہاں آیا ہوں۔