ویانا (این این آئی)آسٹریا کے صدر مقام ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے یہاں تعینات سعوی عرب کے مستقل مندوب شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان نے پہلے روسی مندوب اور اس کے بعد امریکی ایلچی برائے ایران روبرٹ میلی سے ملاقات کی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی مندوب نے گذشتہ روز فرانسیسی وفد کے سربراہ فلپ ایریرا سے بھی ملاقات کی ،شہزادہ عبداللہ بن خالد نے روسی مندوب سے ملاقات کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کی تازہ صورتحال دریافت کی،روسی مندوب نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر بتایا کہ انہوں نے سعودی مندوب کے ساتھ خلیج کے علاقے میں امن وامان کے مطالبے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا،شہزادہ عبداللہ بن خالد نے اس سے قبل کہا تھا کہ سعودی عرب ویانا مذاکرات اور وہاں ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔