پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا

0
280

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، مزید 1345نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 345 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید ایک مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گیا، اس کے مزید 246 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 89 فیصد پر آگئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 962 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 192 زیرِ علاج مریضوں میں سے 629 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 537 ٹیسٹ کیئے گئے جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 37 لاکھ 52 ہزار 912 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 58 ہزار 688 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 16 کروڑ 14 لاکھ 9 ہزار 693 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 34 لاکھ 84 ہزار 322 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 85 ہزار 782 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 678 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 47 ہزار 82 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 77 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 673 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 941 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 9 ہزار 167 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں