اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں ای سپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی، ہماری حکومت، یونیورسٹیاں اور کالجز یہ بات یقینی بنانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں کہ پاکستان پوری دنیا کو سافٹ ویئر ریسورسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ گلیکسی ریسرز کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ای سپورٹس ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر اپنے ورچوئل اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2روزہ ای سپورٹس مقابلوں کے آرگنائزرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی نوجوان شرکت کریں گے اور مستقبل میں ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری آ رہی ہے اور درحقیقت ویڈیو گیمنگ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت میں یہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے گلیکسی ریسرز کے سربراہ شیخ احمد المکتوم اور ان کی پوری ٹیم کو پاکستان میں ای سپورٹس کے یہ مقابلے منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ صدر مملکت نے پاکستان میں خصوصی دلچسپی لینے پر شیخ احمد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا بڑا اثاثہ ہیں اور ای سپورٹس کے ایسے مقابلوں میں پاکستانی نوجوان بھرپور حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ان مقابلوں کے بعد بھی پاکستان میں مزید ایسے مقابلے ہوں گے، پاکستان میں سپورٹس کی ترقی اور سافٹ ویئر رائٹنگ کیلئے ٹیلنٹ موجود ہے، ان مقابلوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی نوجوان درست راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت، یونیورسٹیاں اور کالجز یہ بات یقینی بنانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں کہ پاکستان پوری دنیا کو سافٹ ویئر ریسورسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...