اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مری اور گلیات میںرش میں پھنسی گاڑیوں میں اموات پر رنج وغم اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء سڑکوں پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنا کر میڈیا کو بھیج رہے ہیں،حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے متاثرین پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں ، یہ بد نصیبی ہے ،حکمران ناکامی تسلیم کریں ،لوگوں کو الزامات مت دیں،مری سانحہ کے ذمہ دار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں،حکومت کو اپنی غفلت کا اعتراف کرنا پڑے گا،ذمہ داران کو سزا دینی پڑے گی،حکمرانوں کو اپنی غفلت کا عوام کو حساب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی ، رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اور نگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی ے کہاکہ گزشتہ رات مری میں بہت بڑا سانحہ ہوا ،ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق اکیس افراد جاں بحق ہوئے ہیںجن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقامی لوگ پہنچ کر پھنسے لوگوں کی مدد کررہے ہیں،بہت سے علاقوں میں ابھی امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے ،وزراء سڑکوں پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنا کر میڈیا کو بھیج رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے متاثرین پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ ایسی حکومت ہے جس کو عوام کی پرواہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی بزدار نے انتظامیہ کو اچھے انتظامات پر مبارکباد پیش کی تھی آج کہتے ہیں معلوم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مری میں ہر سال برف پڑتی ہے ،برفباری سے نمٹنے کے انتظامات کے لیے شہبازشریف مری میں آکر خود اجلاس کرتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ پھنسے ہیں انہیں نکالنے کی کوشش کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ حکمران ناکامی تسلیم کریں لوگوں کو الزامات مت دیں،حکومت کو اپنی غفلت کا اعتراف کرنا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ اربوں روپے کی مشینری مری میں موجود ہے تاہم کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ذمہ داران کو سزا دینی پڑے گی،ان حکمرانوں کو اپنی غفلت کا عوام کو حساب دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مری سانحہ کے ذمہ دار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے برفباری کے مقابلہ کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ ایبٹ آباد کی طرف سے باآسانی امدادی کارروائیاں شروع کی جاسکتی تھی ،بہت بڑی تعداد میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں ،لوگ سیاحوں کو برف کے نیچے سے نکال کر اپنے گھروں کو لے کر جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہے اور حکومت نے مری اور گلیات کے علاقوں کو آفت زدہ قراردے دیا ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...