اسلام آباد (این این آئی)نیب نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس جاویداقبال معززپارلیمنٹ کوانتہا ئی عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں وہ پہلے بھی پی اے سی کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے اور اب بھی جب پی اے سی اور دیگرپارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں بلایا جائے گا تو چیئرمین نیب اجلاس میں شریک ہوں گےـ جاری اعلامیہ کے مطابق نیب نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں نیب کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کی نمائندگی کے حوالے سے میڈیا میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ـحقیقت میں خطا سیکرٹری قومی اسمبلی کو لکھا گیا تھا جس میں ان کومطلع کیا گیا تھا کہ چئیرمن نیب ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کے قریبی عزیز سخت علیل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹرز کو پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کی حیثیت سے نمائندگی کا اختیار دیا گیا۔پارلیمنٹ کے احترام کے طور پر ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ذاتی طور پر پی اے سی کے اجلاس میں شریک ہوں اور معزز پارلیمنٹرین کے تمام سوالات کے جوابات کے علاوہ معزز پارلمنٹیرین کو صورتحال سے آگاہ کریں۔معزز وزیراعظم کے اس حوالے سے خط کا نادانستہ طور پر حوالہ دیا گیاتھا۔سیکٹری قومی اسمبلی کو لکھے خط میں نیب کے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ چیئر مین نیب معز زپارلیمنٹ کوانتہا ئی عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں وہ پہلے بھی پی اے سی کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے اور اب بھی جب پی اے سی اور دیگرپارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں بلایا جائے گا تو چیئرمین نیب شریک ہوں گے۔ مزید براں مزید 3جنوری 2022 کو نیب کی طرف سے لکھے گئے خط کو واپس تصور کیا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...