مری میں برفانی طوفان کے تین روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی

0
263

مری(این این آئی)مری میں برفانی طوفان کے تین روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی ، دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت کم نہ ہوسکی ،پانی، بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی، موبائل فون سروس بھی متاثر رہی، مری میں پھنسے سیاحوں کی بڑی تعداد واپس چلی گئی ۔تفصیلات کیمطابق مری اور قریبی علاقوں کی مرکزی شاہراہوں پر گزشتہ روزسے ٹریفک بحال ہوگئی تاہم دیہی علاقوں کوجانے والی تمام سڑکیں بند ہیں، مقامی شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔نواحی علاقوں کی سڑکوں پر بدستور کئی گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی کھڑی نظر آئیں جبکہ شہر میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہوگیا، 5دن میں سے چند ہی گھنٹے بجلی فراہم کی جاسکی ، دیہی علاقوں میں بجلی پانچویں روز بھی معطل رہی ،مری اور گردونواح کے علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے شہر میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ، شہر کے بیشتر ہوٹل خالی ہوچکے ہیں، سیاحوں کی بڑی تعداد واپس جاچکی ہے،علاقے میں دھوپ نکل آئی مگر موسم بدستور سرد رہا ، انٹرنیٹ سروس بھی بحال نہ ہوسکی، شہری سخت پریشانی کا شکار دکھائی دیئے۔