لندن (این این آئی)پاکستانی فلم اسٹار ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز ‘دی کراؤن’ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے محبوب کا کردار نبھائیں گے۔اس خوشخبری پر جہاں شوبز ستارے خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور ہمایوں سعید کو مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں ، ایسے میں سکینہ سموں نے سوشل میڈیاپر اعتراضات کے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں۔سکینہ سموں کے ٹوئٹ پر ہی ایک صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو ہمایوں سعید کو کاسٹ کیے جانے کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ‘شاید ہمایوں کو منتخب کرنے کا کریڈٹ جمائما خان کو جاتا ہے کیونکہ وہ پانچویں سیزن کے لیے کہانی مرتب کرنے والوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ جمائما نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ڈیانا کی کہانی کی غلط تصویر کشی پر ایمی جیتنے والے شو سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔صارف کے ٹوئٹ پر سکینہ سموں نے کہا کہ ‘ مجھے نہیں لگتا کہ اس کا کوئی کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے اس خاص کردار کے لیے کم از کم 4 دیگر پاکستانی اداکاروں کا بھی آڈیشن کیا ہوگا۔ یہ عام آڈیشن کا عمل ہے۔ خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ‘دی کرائون’ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ‘حقیقی محبت’ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ‘مسٹر ونڈرفل’ کے نام سے پکارتی تھیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...