پشاور (این این آئی)میگا کاسٹ ڈرامے ”سنگ ماہ” کی پہلی قسط نے جہاں شائقین کے دل جیت لیے، وہیں بعض پشتون ڈرامے سے ناخوش دکھائی دیے اور انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی پیش کش پر برہمی کا اظہار کیا۔’سنگ ماہ’ کی پہلی قسط کو 7 اور 8 جنوری کو سینمائوں میں پیش کیا گیا جب کہ ٹی وی پر اس کی پہلی قسط کو 9 جنوری کو نشر کیا گیا۔پہلی قسط میں عاطف اسلم کے کردار ‘ہلمند’ کی تعریف کی گئی اور لوگوں نے نہ صرف ان کی ڈراما ڈیبیو اداکاری کو سراہا بلکہ ڈرامے کی کہانی، مکالموں، کرداروں کی پیش کش اور منظر کشی کو بھی سراہا۔زیادہ تر شائقین نے عاطف اسلم کی اداکاری کی تعریف کی مگر ساتھ ہی لوگوں نے ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کے کرداروں کو بھی سراہا اور ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد ٹوئٹر پرمختلف اداکاروں کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر بھی رہا۔مگر جہاں لوگوں نے ‘سنگ ماہ’ کی تعریفیں کیں، وہیں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈرامے کی کہانی اور اس کے کرداروں کی پیش کش پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرامے پر’پشتونوں کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام عائد’ کیا۔پشتون افراد نے ‘سنگ ماہ’ کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد ٹوئٹس کیں کہ جہاں ڈرامے کے مرد کردار کو منظور پشتین کی طرح کی ٹوپی پہنا کر غلط کام کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں ثانیہ سعید کو صوابی کی خواتین کے لباس میں پیش کرکے انہیں بھی نامناسب انداز میں پیش کیا گیا۔کچھ افراد نے ڈرامے کے کرداروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘غگ’ کی رسم (زبردستی شادی) پر بنے قبائلی روایتی ڈرامے کے کرداروں، کہانی اور مناظر کی پیش کش یقینی طور پر بہترین ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...