اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے،تمام ریکارڈ، بینک اکائونٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ،یہ حقائق عوام کی امانت ہیں، الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دبائو، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے۔منگل کوفارن فنڈنگ کیس پر اپنے بیان میں انہوںالیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ان 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے تمام خفیہ بینک اکائونٹس اور غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 8 والیمز خفیہ رکھنا قانوناًجرم ہے ، تمام ریکارڈ، بینک اکائونٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا مطلب ریکارڈ سامنے لانا تھا، اسے چھپانا نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دبائو، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے، یہ حقائق عوام کی امانت ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کا چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا اور واضح ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے اکائونٹس اور کھاتوں کا جو ریکارڈ ڈھونڈا ہے، وہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ، ناروے سمیت 6 غیرملکی تسلیم شدہ بینک اکائونٹس اور دیگر چھپائی گئی تفصیلات پبلک کی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ 8 والیمز، 28 بینک اکائونٹس او رمتعلقہ دستاویزات کو چھپایا نہیں جاسکتا ،چھپانے والا قانون کی نظر میں مجرم ہے ،سات سال سے یہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش جاری ہے لیکن اب مزیدیہ سچائی چھپ نہیں سکتی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سات سال تک الیکشن کمشن اور قوم سے حقائق چھپائے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ،دوسروں کی تین نسلوں کا حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کے آٹھ والیمز کی تفصیلات چھپانا چاہتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...