اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کے معاملے میں جو بھی ملوث ہوگا اسے سزا دی جائیگی،اگر سارے مسئلے ہم پیدا کررہے ہیں تو ہٹ جائیں، ہمیں ہی حکومت کرنے دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاکہ شاہ رخ جتوئی سمیت جس کو بھی انتظامیہ کے بندے نے مدد فراہم کی اسکے خلاف کارروائی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ مری میں لوگ اپنے خاندانوں سمیت ٹھٹھر کر مر گئے،فارن فنڈنگ میں معلوم چل گیا کہ کون کون فنڈز دیتا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ اس حکومت کے دور میں آٹا چینی،ادویات پٹرولیم گیس کے سکینڈلز آئے ،ابھی تو ایک این جی سکینڈل آرہاہے ،بروقت ایل این جی درآمد نا کرنے سے نقصان ہوا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر لگادیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چینی یوریا کھاد بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگادیا گیا ،اسلام آباد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر سانحہ رونما ہوا ،سانحے کے ردعمل کو سب نے بخوبی دیکھ لیا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت کی بے حسی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے،سمجھ نہیں آتا کس پر تنقید کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اور وفاقی وزرا کہتے ہیں انتظامیہ نے اچھا کام کیا
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...