لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں، ملک بھر میں یوریا کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے، گندم کی فصل کو پانی دینے کے لئے یوریا 1768 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 3500 روپے تک فی بوری بلیک مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہے،پنجاب میں کسانوں کو ڈپٹی کمشنر سے سفارش کے بعد بھی ایک شناختی کارڈ پر فی ایکڑ یوریا کی ایک بوری سرکاری قیمت کے بجائے 2700 روپے تک کی مل رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان پوری دنیا میں یوریا فروخت کرتا تھا اور آج ملک میں یوریا ڈھونڈنا پڑرہی ہے،اگر ملک بھر میں برسات سے قبل کاشت کاروں کو یوریا میسر آجاتی تو فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوتا۔پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف 21 جنوری سے ریلیاں نکالے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے کسان یکجہتی احتجاج میں ملک بھر کے کسان نکلیں گے اور حکومت سے اپنے مطالبات منوائیں گے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...