ممبئی (این این آئی) بھارت کے کامیاب ترین کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ گنی چترتھ سے قربت بڑھنے سے قبل ادا کاری کے شعبے میں میری اسٹوڈنٹ تھی ، شادی کے بعد وہ میری استاد بن چکی ہیں، چٹکلوں اور نوٹنکی میں کافی ماہر تھیں لہٰذا میں نے انہیں اپنا اسسٹنٹ بنالیا۔ بھارتی ادا کار کپل نے بھارتی میگزین کو حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ گنی سے قربت بڑھنے سے قبل اداکاری کے شعبے میں وہ میری اسٹوڈنٹ تھیں، گنی جالندھر کے ایک کالج میں گریجویشن کر رہی تھیں ، وہ مجھ سے تین چار سال جونیئر تھیں، میں کو ایجوکیشن کالج میں کمرشل آرٹس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کر رہا تھا۔کپل نے بتایا کہ جیب خرچی کیلئے میں دوسرے کالجز میں ہونے والے تھیٹرز میں شرکت کرتا تھا، گنی میری بہت اچھی شاگرد تھیں، اب بہر حال شادی کے بعد وہ میری استاد بن چکی ہیں، وہ چٹکلوں اور نوٹنکی میں کافی ماہر تھیں لہٰذا میں نے انہیں اپنا اسسٹنٹ بنالیا۔بھارتی کامیڈین نے کہا کہ کچھ عرصے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میڈم نے مجھے پسند کرنا شروع کردیا ہے، لہٰذا میں نے انہیں بلایا اور سمجھایا کہ جس گاڑی میں وہ آتی ہیں اس کی مالیت ہمارے پورے گھر والوں کی جمع پونجی سے زیادہ ہے تو ہمارے بیچ ایسا کچھ بھی ممکن نہیں۔کپل کے مطابق اس کے بعد انہوں نے گنی کے والدین کے دل جیتنے کو اپنا مقصد بنالیا اور ممبئی آگئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...