لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو 4 ملکی ٹی20سیریز کی تجویز دوں گا۔رمیزراجہ نے ٹوئٹ کیا کہ چار ملکی سیریز سالانہ پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جائیں گی، روٹیشن کے تحت سیریز کی میزبانی چاروں ممالک کریں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام آئی سی سی ممبران کامنافع میں حصہ ہوگا، میرا خیال ہے اسی میں سب کافائدہ ہے۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کینگروز ٹیم ضرور پاکستان کا دورہ کرے، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو زبردست سکیورٹی فراہم کریں گے اور وہ گولف کھیلنے کے ساتھ ساتھ باہر کے کھانے سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...