لاہور (این این آئی)سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے نے آبادی اور فیملی پلاننگ کا سفیر مقرر کیے جانے کو اپنے لیے بڑا اعزاز اور اہم ذمے داری قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویومیں شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافہ تقریباً تمام مسائل کی جڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک آبادی پر قابو نہ پایا جائے تمام شعبوں میں کام فائدہ مند ثابت نہیں ہو پائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے سماجی کارکن اور معروف گلوکار شہزاد رائے کو آبادی اور فیملی پلاننگ کا سفیر مقرر کیا تھا۔صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت وفاقی ٹاسک فورس پاپولیشن میٹنگ میں شہزاد رائے سے متعلق فیصلہ کیا گیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔پاکستان میں آبادی وسائل کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے، شہزاد رائے اس حوالے سے عوام میں آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...